اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مسجد میں سلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں مفتاح اسماعیل کو خوبصورت آواز میں کلام ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھو ں سلام‘ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹر پر یہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری عثمان جنجوعہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ محض سیاسی مخالفت میں ان کے خلاف مخصوص پروپیگنڈہ کے تحت مذہبی شدت پسندی پھیلائی جا رہی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ شرم آنی چاہیے جو امریکا کی خوشامد کرتے ہوئے ’امر بالمعروف‘ جیسے اسلامی تصور کا مذاق اڑا رہے ہیں۔