سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف بغیر پروٹوکول اپنے شہر سیالکوٹ میں گھومنے نکل گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے۔خواجہ آصف کی ویڈیو میں انہیں بغیر پروٹوکول سڑکوں پر عوام سے ہاتھ ملاتے، دکانداروں سے بات چیت کرتے ، کاروبار سے متعلق پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سیالکوٹ کی گلیوں میں گھومنا، لوگوں سے ملنا، اس کے اور اس کے لوگوں کے درمیان کوئی ریاستی سکیورٹی پروٹوکول نہیں۔