مکوآنہ (این این آئی )رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا نہ جاسکا، پشاور میں لیموں 700 سے 800 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے، روزہ داروں کے لیے لیموں کی خریداری ناممکن ہو گئی۔موسم گرما میں رمضان المبارک کی افطاری میں شربت کثرت سے استعمال ہوتا ہے اور شربت میں لیموں کا ہونا بھی ایک لازمی جزو ہے لیکن ماہ صیام میں روزہ داروں کیلئے لیموں کی خریداری ناممکن ہوگئی برکت وں کے مہینے میں لیموں کے زیادہ استعمال سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مارکیٹ میں چائنہ لیموں کی فی کلو قیمت 700 جبکہ گجرانوالہ سے منگوائے گئے لیموں 800 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں ،لیموں کی قیمت سن کر روزہ داروں کی بھی ہوش اڑجاتے ہیں۔دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مانگ میں اضافے اور آسمان سے باتیں کرتی قیمت سن کر روزہ دار مایوسی سے خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔