اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آئندہ چند ہفتے میں کال دوں گا،سب نے اسلام آباد آنا ہے،جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا آپ سب میرے ساتھ اسلام آباد رہیں گے ۔ اس حوالے سے معروف صحافی ملک ریاض رضا نے وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کا ایک بار پھر اسلام آباد دھرنے کا اعلان ۔۔، ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے غلامی میں رہنا ہے یا پھر آزاد پاکستانی بن کر جینا ہے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر تمام جنگجوئوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں سوشل میڈیاکےاپنےتمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سےسماجی میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔