بنکاک(نیوزڈیسک) تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 14افرادہلاک جبکہ 47زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مرکزی شاہرہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا،بفائیوسٹار ہوٹل کے قریب معروف مزار کے قریب دھماکے میں اردگرد کے لوگ نشانہ بنے،بھارتی ٹی وی کے مطابق دھماکہ پیر کو ایشیاءکے سب سے بڑے سیاحتی مرکز تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک کے وسطی علاقے میں مزازکے قریب ہوا،جبکہ برطانوی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 47افرادزخمی بھی ہوئے جنہوں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیو ں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ایک عینی شاہد نے بتایاکہ جیسے ہی دھماکہ ہوا موقع پر افراتفری مچ گئی اور ادھر ادھر انسانی جسم کے لوتھڑے نظرآئے ،بنکاک کے ضلع چڈلوم میں فائیوسٹار ہوٹل کے قریب معروف مزار کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مزار کے اردگرد لوگ نشانہ بنے ۔ حادثے کے بعد مرکزی شاہرہ پر کھڑی موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، رپورٹ کے مطابق بنکاک میں دھماکے کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں تاہم ابتدائی طور پر اس دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔