جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

شیریں مزاری صاحبہ ’’مفتی‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں،حافظ حمداللہ کا شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کاکردار ابی بن سلول کاہے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پی ٹی اے کو حکم دیں کہ مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے والے ٹویٹس اور ٹویٹر ہینڈل بند کرائیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیریں مزاری پہلے دین کا علم حاصل کریں ،

پھر خود کو آئینے میں دیکھیں تو امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا مطلب سمجھ آجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام کی ‘‘قذف ‘‘ کی سزا پر عمل ہوتو عمران نیازی اور ان کے ’بْت پرست‘ توبہ استغفار کرتے نظر آئیں ۔ انہوں نے کہاکہ چار سال عمران نیازی امر بالمعروف کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا رہا، شیریں مزاری کو بات کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بیت المال کا پیسہ کھا کر امربالمعروف کے لیکچر سے بڑی اور کیا دین کی توہین ہوسکتی ہے؟،عمران نیازی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی، اس نے بیت المال کی گھڑی اور تحفے بیچ کر گھر کی سڑک بنا لی ۔انہوںنے کہاکہ شیریں مزاری صاحبہ ’’مفتی‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں، اسلام آباد میں بغیرنکاح اولاد پیدا کرنے کی کیا سزا ہے؟ ،شیریں مزاری بتائیں کہ دین میں عادی جھوٹے کی کیا سزا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عورت کے لئے اسلام کے احکامات اور عزت کی تلقین کی وجہ سے صبر کرتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ خود کو لبرل کہنے والا پی ٹی آئی کا ٹولہ مذہب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیریں مزاری صاحبہ کو خاتم النبیین ادا کرنے کی توفیق نہ رکھنے والے اپنے لیڈر کی بْت پرستی زیب نہیں دیتی ،امر بالمعروف کی آپ کو عزت ہوتی تو ختم نبوت پر اس طرح میدان سے نہ بھاگ جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی سیاست کا ابوجہل ہے،

جسے نہ سچ دکھائی دیتا ہے، نہ وہ اس پر عمل کرنے کی جرات رکھتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی سیاسی مخالف کی جان کو تشدد پر اکسانے والے بیانات کے نتیجے میں کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی اور شیریں مزاری ذمہ دار ہوں گے ،سیاست کی خاطر دین کی غلط تشریح بھی اسلام میں ایک جرم ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…