کراچی (نیوز ڈیسک ) کریلا ، بھنڈی یا ہو لوکی سب نے مہنگائی کو مات دے دی ہے اور کراچی میں قیمتوں میں ہوگئی ہے پورے 30 روپے تک کی کمی۔ سبزیاں ہیں عوام پر مہربان۔ آیا ہے سبزی منڈی سے پیغام ، بھنڈی اور لوکی کے رہے نہیں نخرے نرالے ، کریلا اب کڑوا کہاں ، غصیلے لال ٹماٹر کا غصہ بھی کچھ کم ہوگیا ہے ، قیمتں جو کم ہوگئی ہیں اور وہ بھی 30 روپے تک۔ کیوں ہوگئے نا حیران۔ ہول سیل مارکیٹ میں کریلے اور بھنڈی نے مہنگائی کو دے دی ہے مات اور سب کو پچھے چھوڑ دیا۔ 30 روپے کی کمی کے بعد 40 روپے فی کلو میں ہورہے ہیں فروخت۔ لوکی نے بھی دیا خوب ساتھ 30 روپے کی کمی کے بعد مل رہی ہے 30 روپے فی کلو۔ لال لال ٹماٹروں نے بھی بھنڈی ، لوکی اور کریلا کا دیا خوب ساتھ ، 10 روپے کی کمی کے بعد 40 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ عوام کو نہیں کرنا پڑے اب انتظار کیونکہ ہول سیل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ریٹیل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے۔
کراچی میں سبزی کی قیمتوں میں 30 روپے کلو تک کمی ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر قاتلانہ حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر، ہسپتال منتقل
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان















































