منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

خاتون صحافی کی رقص کے ساتھ رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی) بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی کی اچھوتے انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی کی یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے تباہ ہوجانے کی خبر اچھوتے انداز میں دینے کی

ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین انک ے انداز پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں تقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون رپورٹر ہندی زبان میں یوکرین سے خبر دے رہی ہیں کہ روس نے یوکرین کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی ہے۔اس خبر کو دنیا کے تمام ہی چھوٹے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا مگر کسی نے بھی اس معاملے کو ایسے رپورٹ نہیں کیا جیسے بھارت کی خاتون رپورٹر نے کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سنجیدہ معاملے پر رقص کرتے ہوئے مزاحیہ انداز سے رپورٹ کررہی ہیں۔خاتون صحافی کی ٹوئٹر پروفائل پر نظر دوڑائی جائے تو کبھی وہ کسی تباہ شدہ جنگی ٹینک کے اوپر کھڑی نظر آرہی ہیں تو کبھی تباہ شدہ عمارتوں کے ہمراہ تصویر بنوارہی ہیں۔ خاتون رپورٹر کو اپنے منفرد انداز کے سبب سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سامنا بھی ہے جبکہ کئی صارفین نے انہیں ڈانسنگ رپورٹر کے لقب سے بھی نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…