اسلام آباد (این این آئی) نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے محمد طاہر رائے ہلال شجاعت، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایف ائی اے کے سینئر افسران نیان کا استقبال کیا۔ محمد طاہر نے کہاکہ ایمانداری ہی بہترین حکمت عملی ہےHonesty is the best policyاس پالیسی پرمکمل عملدرامد کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے،عوام کی خدمت ہی ایف ائی اے کا نصب العین ہوگا۔محمد طاہر نے کہاکہ عوام کو عزت دی جائے گی اور ان کا احترام کیا جائے گا۔سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔محمد طاہر نے کہاکہ کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔محمد طاہرنے کہاکہ انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا، بڑے بڑے انسانی سمگلروں کے خلاف مثالی قانونی ایکشن لیا جائے گاانہوںنے کہاکہ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے گا۔