بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

داعش‘طالبان جھڑپوں سے امریکا کو تشویش

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے سینیئر ملٹری عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو افغانستان اور خاص طور پر پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں سے لڑرہے ہیں۔واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہا کہ افغانستان میں داعش کو حاصل ہونے والی ترقی یہاں 14 سال سے جاری فوجی مشن کے اختتام پر امریکی منصوبہ بندی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے 2016ءکے اختتام تک تمام امریکی فوج افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اوباما انتظامیہ گذشتہ سال دسمبر میں ایک لاکھ امریکی فوجوں کا انخلاءمکمل کرواچکی ہے۔امریکی فوج کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں داعش اور طالبان کے درمیان کچھ لڑائیاں دیکھی گئی ہیں۔‘ عام طور پر یہ جھڑپیں داعش کی طالبان علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش اور طالبان کی کارروائیوں میں مداخلت کا نتیجہ ہیں۔افغانستان میں امریکی مشن کے مواصلات کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر کا کہنا تھا کہ داعش اور طالبان کے درمیان ہونے والی بیشتر لڑائیاں ننگرہار کے علاقے میں ہوئی ہیں اور جنگ کے دوران ان لڑائیوں کی امید تھی.ان کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہلمند کے علاقے میں بھی جھڑپیں ہوئی ہیں اور دونوں ہی صوبے پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب ہیں۔امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے افغان دوستوں کے ساتھ یہاں سیکیورٹی قائم کرنے کے حوالے سے پ±رعزم ہیں اور جو کوئی بھی دہشت گردی میں ملوث ہوگا ہم اس کے لیے فکر مند ہوں گے۔انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ طالبان خود کو ان سے علیحدہ کرچکے ہیں اور داعش کہلاتے ہیں۔ ’ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ یہ سب بہتر قیادت یا توجہ حاصل کرنے اور وسائل پر قبضے کے لیے ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ دو دشمنوں کی لڑائی سے امریکا اور افغان فورسز کو کیا مسائل ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے اس مسئلے کا شکار افغان شہری ہیں اور اس طرح یہ سیکیورٹی مسئلہ بھی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…