کولمبو (نیوزڈیسک ) سری لنکا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے نو گھنٹے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر چوہتر ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق آج ایک کروڑ پچاس لاکھ ووٹر دو سو پچیس ارکان اسمبلی کو منتخب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سابق صدر مہندرا راجا پاکسے ان انتخابات میں فتح اور ملک کا وزیر اعظم بننے کا خواب لیے میدان میں اترے ہیں۔