جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان سے سوالات کئے ہیں کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو

جواب دیں،امریکی رکن کانگریس محترمہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟،اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے،یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو امریکہ کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا،جلسوں میں ”ابسلوٹی ناٹ“کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کیلئے”ابسلوٹی ییس“کیوں کہا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…