منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

61 برس پرانا ہوٹل جہاں آج تک کسی نے قیام نہیں کیا

datetime 17  اگست‬‮  2015

روم(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں ہوٹلنگ کا کاروبار بہت منافع بخش سمجھا جاتا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد ان ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہوتی ہے لیکن اٹلی کے جزیرے سیسلی میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جو آج سے 61سال قبل بنایا گیا لیکن تب سے لے کر آج تک اس میں کوئی بھی مہمان نہیں آیا۔ یہ ہوٹل ایسی لوکیشن پر موجود ہے جہاں سے سیسلی کی تمام خوبصورتی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ تھرمل باتھز کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ گمان تھا کہ یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔اس ہوٹل کا تعمیراتی کام 1954ءمیں شروع ہوا اور 30سال بعد1980ء میں اسے گاہکوں کے لیے کھول دیا گیا لیکن حکام نے ایک بڑی غلطی یہ کی کہ ہوٹل بنانے اور گاہکوں کی دیکھ بھال کرے گاکون ؟ لہٰذا یہ ہوٹل کھنڈر بن گیا۔اٹلی کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر اسے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور بالااخر اس کی تعمیرومرمت اور تزئین و آرائش کے بعد1993ءمیں دوبارہ گاہکوں کے لیے کھول دیا۔ مگر اس بار بھی ایک رکاوٹ اڑے ا گئی۔حکومت نے 17سال کی جدوجہد کے بعد بالاخریہ ہوٹل2010ءمیں 8لاکھ یوروز میں ایک کمپنی کو چلانے کے لیے دے دیا تھا لیکن 30سال کے عرصہ میں خطیر رقم سے اس کی تعمیر اور دوبارہ مرمت کے باوجود ہوٹل میں پانی کے نکاس کا کوئی مناسب سسٹم نہیں بنایا گیا تھا اور اس کے نکاسی آب کے سسٹم کو ڈرینج سسٹم سے منسلک نہیں کیا گیا تھا۔ اب سیسلی کی انتظامیہ نے مرکزی حکومت سے اس ہوٹل کے سیوریج سسٹم کی تعمیر کے لیے فنڈز مانگنا ہی چھوڑ دیا اور یہ ہوٹل ایک بار پھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…