پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورز نے شناختی کارڈ کے بغیر سیل بند کردی

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے شناختی کارڈ کے بغیر سیل بند کردی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شناختی کارڈ دکھانے والوں کو اشیائے خورونوش ملیں گی،

جو قومی شناختی کارڈ نہ دکھائے اسے کوئی چیز فروخت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی مہنگی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیر شناختی کارڈ کے14 دن تک چینی 94 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔جبکہ عام مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو فروخت ہورہی تھی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن دو ٹینڈرز کے ذریعے 81 روپے 99 پیسے فی کلو چینی خریدی تھی، پہلا ٹینڈر 27 مارچ 2022 اور دوسرا ٹینڈر 4 اپریل 2022 کو کھولا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے فروری 2022 میں چینی کا 86 روپے فی کلو خریدنے کا ایک ٹینڈر منسوخ کیا، جس بنا پر چینی کا ٹینڈر مارکیٹ کریش ہونے پر منسوخ کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی بد انتظامی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری نہ کیا جاسکا اور مارچ میں چینی کی ایکس ملز فی کلو قیمت 81 روپے 99 پیسے تک پہنچنے پر ٹینڈر کیلئے اشتہار جاری کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے جواب میں کہا کہ پیپرا قواعد کی وجہ سے ٹینڈر کے اجرا میں تاخیر ہوئی، چینی کی خریداری کا ٹینڈر رحیم یار خان کی شوگر مل کو دیا گیا، ترسیل پر ٹرانسپورٹیشن لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے بتایا کہ چینی کی خریداری کا اگلا ٹینڈر 26 اپریل 2022 کو کھولا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…