جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین پاکستان کے بارے میں کیا سوچتاہے،جانیئے چینی نائب وزیر خارجہ لیو جیان چاﺅ کیا کہتے ہیں

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے نائب وزیر لیو جیان چاﺅ نے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کردیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو ابھی بھی دہشتگرد عناصر سے خطرات لاحق ہیں ¾اقتصادی راہداری کی تکمےل کو ےقےنی بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرےں گے۔ پاکستانی اور چینی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کے دور ان انہوںنے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانےوں کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہاکہ چےن دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستانی عوام ،حکومت اور مسلح افواج کی قربانےوں کا اعتراف کرتا ہے، پاکستان کو ابھی بھی دہشت گرد عناصر سے خطرات لاحق ہے ۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کی تکمےل کو ےقےنی بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرےں گے ، اقتصادی راہداری سڑکوں اور انفراسٹرکچر کانام نہےں بلکہ ےہ ملک کو موٹروےزسے منسلک کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال کے اوائل مےں چےنی صدر کی پاکستان کے دورے نے دونوں ممالک کے درمےان تعاون کے لئے روڈ مےپ دےا ہے ، ےہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بلندےوں تک پہنچانے کے لئے اہم موقع ہے اور ہمےں اس دورہ کے دوران اعلان کردہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس موقع سے استفادہ کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس راہداری سے خصوصاً پسماندہ علاقوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے جس میں اطلاعات نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک چےن اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں مےں گوادر پورٹ کی اپ گرےڈےشن ،گوادر پورٹ اےکسپرےس وے ،گوادر انٹرنےشنل ائےر پورٹ،اور کراچی سکھر موڑوے شامل ہےں ۔انہوں نے کہاکہ چےنی قےادت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے جاری آپرےشن ضرب عضب کو سراہتی ہے کےونکہ پاک چےن اقتصادی راہداری کی تکمےل اور کامےابی کے لئے امن برقرار رکھناانتہائی اہم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…