جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

استعفے نہ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) استعفے نہ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے والے پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان میں فرخ الطاف، عامر سلطان چیمہ، افضل ڈھانڈلہ، غلام محمد لالی، عاصم نذیر، نواب شیر وسیر ، راجہ ریاض، ریاض فتیانہ، غلام بی بی بھروانہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رائے مرتضیٰ اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، قاسم نون، غفار وٹو ، سمیع الحسن گیلانی، مخدوم مبین ، باسط سلطان بخاری بھی استعفیٰ نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔عامر طلال گوپانگ، امجد فاروق کھوسہ، سردار جعفر لغاری ، سردار ریاض مزاری، جویریہ ظفر آہیر اور وجیہہ اکرم نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کیے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے اپنے 123 ارکان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسمبلی سے مستعفی ارکان خودمختار پاکستان کیلئے کھڑے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ استعفے دینے پر تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کو سراہنا چاہتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لیے اور بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کے خلاف عزم کے ساتھ کھڑے ہیں

جس نے عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے والے مجرموں کو اقتدار تک پہنچایا جو کسی بھی آزاد اور باعزت قوم کی بدترین توہین ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے پشاور جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔ عمران خان نے کہا کہ جلسے کے شرکاء نے ایک آزاد اور خود مختار پاکستان کے لیے جوش ولولیاور عزم کا اظہار کیا اور بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کو مسترد کردیا، جس سے ثابت ہوگیا کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…