ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پرائم منسٹر ہاؤس یونیورسٹی تو نہ بن سکا، اب کیا بنے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتاہوں ۔ وزیر اعظم ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی۔کسی نے ملکی وسائل کا ناجائز استعمال کیا تو قانون کا راستہ اپنائیں گے،

شہباز شریف نے کہامتحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں، بدھ کو مزار قائد جاؤں گا۔پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے،ہم نے کتنا رہنا ہے اتحادی مل کر فیصلہ کریں گے۔نون لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں،وزیراعظم نے کہا سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ مہنگائی کم کرنے کیلئے شارٹ اور میڈیم ٹرم پلان بنا رہے ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں،اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے،انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا امید ہے پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی۔اتحادی حکومت ہے سب کو شامل کرنا پڑے گا۔لیگی وزرائ￿ کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا اگر صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں تو اللہ انہیں صحت دے۔ آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے،وزیراعظم نے کہا ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے،ادارے اپنا کام کریں گے۔اداروں کے خلاف مہم چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ کشمیر،افغانستان پر بریفنگ پارلیمان میں ہوئی تو لیٹر گیٹ پر کیوں نہیں۔مودی کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کر کے پائیدار امن کی طرف چلیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مستقبل پر بھی مشاورت ہوگی۔تحریک انصاف والے خزانہ خالی کر گئے ہیں۔عمران خان نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا ۔جو ممالک دوست بننا چاہتے تھے ان سے بھی تعلقات خراب ہو گئے۔تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں، ان کو ووٹنگ کا پورا حق ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں پورے پاکستان سے بیوروکریسی لائیں گے۔بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کہوں تو منع کر دیں۔ایک سوال پر کہاچکن کا طعنہ دینے والوں کو کیا پیغام ہے؟ وزیر اعظم نے کہا دیکھ لیں اللہ نے پہنا ہی دی اچکن۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کی چیرہ دستیاں سب کے سامنے ہیں۔ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ سابق حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، قانون اور ادارے اپنا راستہ خود لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرینگے، مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ریکارڈ میں موجود ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…