ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

2030میں رمضان المبارک دومرتبہ آئے گا ماہرین ِ فلکیات کی حیرن کن پیش گوئی

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرِفلکیات نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں قریبا ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔آخری بارایساسنہ 1997 میں ہوا تھا اور

اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔سنہ 2063 میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز5 جنوری 2030 کے آس پاس ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا۔اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر قریبا 36 دن روزے رکھیں گے،سال 1451ھ میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 میں پانچ یا چھے دن۔ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگوری سال کے مطابق نہیں بلکہ دونوں تقویموں کے ایام میں ہیرپھیرہوتا رہتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہرسال مختلف موسموں میں آتا ہے اورقریبا 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔رمضان 1449ھ، 2028 میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔1466ھ بمطابق 2044 میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔رمضان المبارک میں روزہ مطلع فجرسے غروب آفتاب تک رکھا جاتا ہے، یعنی روزے کاطویل ترین دورانیہ اس وقت ہوتا ہے جب رمضان موسم گرما میں ہوتا ہے اوربعض علاقوں میں روزہ سولہ گھنٹے سے بھی طویل ہوتا ہے۔ سردیوں میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…