شکاگو(نیوز ڈیسک)سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آکٹوپس اپنی خصوصیات کی وجہ سے اجنبی مخلوق لگتے ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنس دان کے مطابق آکٹوپس کی جسم کی ہیئت عام جانوروں سے مختلف، جبکہ اس کے جینوم یعنی کروموسوم کی بناوٹ انتہائی پیچیدہ ہے، جس میں 33000پروٹین کوڈنگ جینز سامنے آئے ہیں، جو کہ کسی انسانی جسم سے زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق آکٹوپس کی ظاہری شکل و صورت بھی تمام جانوروں سے مختلف ہے، جب کہ اس کے گرفت کرنے والے 8بازو، دماغ اور اس کے مسائل کو حل کرنے والی بے پناہ صلاحیتیں اسے دیگر جانوروں سے مختلف بلکہ اسے ایلین بناتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق 27کروڑ سال قبل جب انسان ارتقائی منزل میں ابھی مچھلی کی شکل میں تھا، تو اس وقت آکٹوپس نے ایک مختلف ارتقائی راہ اختیار کرلی تھی۔