منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر اسمبلی بحال ہو گئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دیں گے، عمران خان کا فیصلہ، حامد میر کا انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اسمبلی بحال ہوگئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دے دیں گے، اس بات کا انکشاف جیونیوز کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کیا، واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق

سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا جبکہ فواد چوہدری، فیصل جاوید، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنما فیصلہ سننے کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچے، اس موقع پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس کی وجہ یہ تھی وکلاء کمرہ عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق زیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا،آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو اور پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…