ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آج تک عمران نیازی کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،شاہد خاقان عباسی نے بڑا سوال اٹھا دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج تک عمران نیازی کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، آئین کو تحلیل کرکے عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنادیا گیا،عمران خان کس حیثیت میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، یہ معاملات کا حل نہ نکلا توملک کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، یہ معاملات کا حل نہ نکلا توملک کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں جو معاملہ ہے اس میں اپوزیشن پر الزام ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عسکری قیادت میں اس فیصلے میں شامل ہے، عسکری قیادت سامنے آئے، عوام جاننا چاہتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کو اقامہ پر نا اہل قرار دیا گیا اور ٹرائل ہوا، آج ملک کا آئین توڑا جارہا ہے، کیا اس کا کوئی جواب دینے والا کوئی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری نہیں کہ اس کا نوٹس لے، ملک کی اپوزیشن پر الزام لگا کہ بیرون ملک سے مل کر سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور اسپیکر منصوبہ بندی کے تحت آئین توڑ رہے ہیں، ملک کے اعلیٰ عسکری حکام کو اس میں شامل کیا گیا، کیا سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں کہ اس بات کا نوٹس لے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تالے لگے ہیں، تاریں لگی ہوئی ہیں، کیا اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ اسمبلیوں کی پروا نہیں، نہ ہمیں آئین اور نہ ہی قانون کی پروا رہی ہے، آج کسی کو پروا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، آج کسی کو پروا ہے کہ ڈالر کہاں جارہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج صوبائی اسمبلی کا اسپیکر اجلاس نہیں ہونے دے رہا،

صوبائی اسمبلی کا اسپیکر خود وزیر اعلیٰ کا امیدوار ہے، قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر آئین توڑے تو درست ہے، صوبائی اسمبلی کا اسپیکر اجلاس بلانا چاہے غلط ہے، یہ کونسا انصاف ہے؟۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں نہ آئین کو کچھ سمجھا جا رہا ہے، نہ عوام کو، ہر گزرتے دن کے ساتھ آئین کی پامالی ہورہی ہے، آج اٹارنی جنرل کس حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہورہا ہے، حکومت نہیں تو پھر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں کس کی

نمائندگی کررہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے افسران سے گزارش کرتا ہوں وہ کسی جماعت کے نوکر نہیں، کسی غیر قانونی حکم کی تعمیل نہ کریں ورنہ کل جواب دہ ہونا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے مسائل کو حل کون کریگا، اس کی ذمے داری کس کی ہے، دیکھنا پڑے گا جھوٹے الزامات کس نے لگائے، آئین کس نے توڑا، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کس نے نہ ہونے دی، جب تک ان کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاجائے گا، ملک کیحالات درست نہیں ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…