اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر نے ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسریکو رمضان کی مبارکباد دی۔ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔