اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے فرح خان کے معاملے پر کہا ہے کہ بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات غلاظت کا پہاڑ ہیں ، فرح خان کے پاس مبینہ طور پر بزدار حکومت کی چابی تھی
، یہ چابی بڑے بڑے تالے کھولتی تھی ، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی اس معاملے میں لا علمی انہیں بری الزمہ قرار نہیں دےسکتی ، فرح کا اچانک دبئی بھاگ جانا اس کے خاتون اوّل سے تعلقات کی کہانیاں کوئی راز نہیں۔ دوسری جانب خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں۔ ایک انٹرویومیں موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں، فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں، فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔ذرائع کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا،فرح شہزادی نے گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا۔خیال رہے کہ خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگرنیکرپشن کیالزامات عائد کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔