اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی، سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد
عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دیے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہےکہ انہوں نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی ، یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی ارکان غدار نہیں ہے بلکہ آپ نے تمام اراکین کو غدار قرار دیا ۔ میرے تو دل میں تکلیف تھی ، جب تک اسمبلی پہنچا اس وقت تک دروازے بند ہو گئے تھے میں نے ووٹ بھی نہیں دیا لیکن آپ نےمجھے بھی غدار ڈکلیئر کر دیا لیکن اب ووٹ دوں گا کل تک تمہارے ساتھ تھا غدار ،اب ان کیساتھ ہوںجو غدار نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔
#آئین_کا_غدار_عمران_خان
تم نے مجھ سے اکیلے میں کیا کہا یاد ہے کپتان!!! pic.twitter.com/d3jYiIdABa— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 5, 2022