پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے،سینیٹر فیصل جاوید کا دعویٰ

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے،عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا، بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ایک تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے، حق و باطل کے بیچ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کو رد کیا، عہد حاضر کے میر جعفر میر صادق کو رد کر دیا، بلاول کہتا تھا ہم آئینی تبدیلی لے کر آ رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارا کیس سادہ ہے، ہمیں کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی جمہوریت مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر چھانگا مانگا کی منڈیاں لگائی جاتی ہیں، ضمیروں کے سودا گروں کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے روکا جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس بے شمار پاورز موجود ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹسز کو روک کر کارروائی کرے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے جمہوری نظام کو گندا کرنے والی کالی بھیڑیں موجود ہیں، سینیٹ کے الیکشن سے قبل کھلے عام ایک واردات پکڑی گئی تھی۔فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں میڈیا کوریج دیکھتے ہوئے نوٹس لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…