جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یرغمالی امریکی لڑکی کے والدین کا داعش کے سربراہ ابوبکربغدادی پرخوف ناک الزام

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک) عراق وشام میں سرگرم انتہاءپسند تنظیم داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی نے یرغمال امریکی امدادی کارکن کائیلا موئیلرکی فروری میں ہلاکت سے قبل دوران حراست متعدد مرتبہ اس کی عصمت دری کی۔اس بات کا دعوی آنجہانی میلولر کے خاندان کے حوالے سے امریکی چینل پر نشر ہونےوالی خبر میں سامنے آیا،سیکیورٹی ذرائع نے کائیلا کے اہل خانہ کو بتایا تھاکہ شمالی شام کے رہائشی علاقے میں اٹھارہ ماہ تک ان کی بیٹی کی حراست کے دوران اسے ابوبکر البغدادی نے کئی مرتبہ اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔چینل سے بات کرتے ہوئے کائیلا کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ اسے تعذیب دی جاتی تھی، وہ البغدادی کی جاگیر بنا کر رکھی گئی تھی۔ ہمیں اس امر کی اطلاع جون میں امریکی حکومت نے کر دی تھی۔آنجہانی امدادی کارکن کے والدین کارل اور مارشا میلولر نے بتایا کہ اگر ان کی بیٹی بقید حیات ہوتی تو وہ آج اپنی ستائیسوں سالگرہ منا رہی ہوتی۔داعش کا دعوی ہے کہ کائیلا الرقہ میں اردنی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہوئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…