اسلام آباد (آن لائن) ملک میں سیاسی عدم استحکام، وزارتوں نے کام کرنا چھوڑدیا۔ وزارت توانائی میں تمام امور ٹھپ ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوارکیلئے ایندھن کا بندوبست بھی نہ ہوسکا، پانی کی کمی کے باعث ڈیم بھی خالی ہوگئے۔ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں
میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ بجلی کی مجموعی پیداوار14 ہزار200 اورطلب 19 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگئی۔ پن بجلی ذرائع سے 1 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاورپلانٹ 3 ہزار200 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ آئی پی پیزکی پیداوار11 ہزارمیگاواٹ ہے۔