جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کینسر سے بچ جانے والی بیوی کو قتل کرنے پر شوہر گرفتار

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست انڈیانا میں ایک کسان پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتولہ نے چھاتی کے سرطان سے بچنے کے لیے کیمو تھراپی مکمل کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 41 سالہ الزبتھ نکی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس پر ان کے شوہر اینڈریو ولہائٹ نے ان کے چہرے پر بڑا سا سیمنٹ کا بنا پھولوں کا گملا مار کر قتل کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلیہ کی لاش کو ٹرک میں ڈال کر اپنے فارم پر لے گیا جہاں اسے قریب ایک نالی میں پھینک دیا تھا۔اس کا دعوی ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے مبینہ افیئر کا پتا چل گیا تھا۔اس نے مزید کہا کہ وہ اپنی 12 سالہ شادی کو بچانا چاہتا تھا مگر اہلیہ نے طلاق کا لیگل نوٹس بھیج دیا تھا۔الزبتھ نکی کے دوست کا کہنا تھا کہ نکی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی کیمو مکمل کی تھی، وہ زندہ رہنے کے لیے کینسر سے لڑ رہی تھی اور اپنے بچوں کو بڑا ہوتے دیکھنا چاہتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…