نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں 12 سو سے زائد فوجی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار میںبتایاگیاکہ گزشتہ 10برسوں میں سب سے زیادہ سال 2020 اور 2021 میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)کے اہلکاروں نے خودکشیاں کی ہیں۔حکومت نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2021 میں سی اے پی ایف کے 156 اہلکاروں نے خودکشی کی جبکہ 2020 میں یہ تعداد 143 تھی۔ 2019 میں 129 اہلکاروں نے خودکشی کی۔