کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دھمکی آمیز خط سے متعلق ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خط کے مندرجات سے اعلیٰ عسکری قیادت کوآگاہ کردیا گیاہے۔ قومی اخبار جنگ کے مطابق سازش میں ملوث ممالک کے نام سامنے نہیں لانا چاہتے اور نہ ہی اس پر تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ، انہوں اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ خط کو عوام میں لانے سے پاکستان تحریک انصاف کا ہی فائدہ ہوگا مگر ملکی مفاد اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور آئین پاکستان بھی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی بھی ایسا موادمنظر عام پر لایا جائے جس سے ملکی مفاد خطرے میں پڑھ جائے،لہٰذاخط سے متعلق کچھ بھی مواد سامنے نہیں لانا چاہتے۔