ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بڑا جھٹکا

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان گروپ نے مسلم لیگ (ق)کے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے

ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الہی کو نامزد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا ان 184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلی بننے کا اہل نہیں تھا؟ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔کمال ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے، اگر نیا پاکستان پرویز الٰہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی، وہ یہ کام گزشتہ 42سال سے کر رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کر دیا کہ کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دیں گے۔خان صاحب کیا یہ وہ نظریہ تھا جس کے لیے آپ نے 25سال جدوجہد کی اور قوم نے آپ پر اعتماد کیا؟ آج حکومت بچانے کی باری آئی تو پنجاب کا وزیر اعلی انہیں نامزد کر دیا جنہیں آپ چور اور ڈاکو کہتے تھے۔ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں، امید ہے وہ بھی ہمارا ساتھ دیں گے، جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان و صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے چوہدری پرویز الہی گروپ کو جواب بھجوا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…