کویٹو (نیوز ڈیسک) ایکوڈور میں آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کردیا ہے۔ حکام نے قریبی آبادیوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایکوڑور کے کوٹوپیکسی آتش فشاں پہاڑ میں 2دھماکے ہوئے ہیں، جس کے بعد راکھ اور دھویں کے بادل فضا میں 5کلو میٹر تک بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ آتش فشاں کی راکھ قریبی دیہات تک پھیل گئی ہے، جہاں راکھ اور دھویں سے بچاو کے لیے لوگوں میں ماسک تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نیشنل پارک بند کردیا ہے اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے