ایتھنز(نیوز ڈیسک)معاشی بحران کا شکار یونان کا دیوالیہ ہونے اور یورو زون سے باہر نکلنے کا خطرہ ٹل گیا، یورو زون ممالک نے 86ارب یورو کا تیسرا بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دیدی۔یورو زون کے وزرائے خزانہ کا اجلاس برسلز میں ہوا جس میں یونان کے لیے تیسرے بیل اؤ ٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ معاہدے کے تحت یونان کو آئندہ 3 سالوں کے دوران 86ارب یورو کا قرضہ دیا جائے گا۔ 13ارب یورو قرضے کی پہلی قسط اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ بیل اؤ ٹ پیکیج سے یونان کا دیوالیہ ہونے اور یورو زون سے باہر نکلنے کا خطرہ تو ٹل گیا ہے۔ لیکن یونانی حکومت کو اس کے عوض یورو زون کی جانب سے عائد سخت معاشی اصلاحات پر عمل درآمدیقینی بنانا ہو گا۔ جس میں ٹیکسوں میں اضافے ، پنشن کے نظام میں تبدیلیاں ، نجکاری اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔