ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کو بھی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی شرائط کے خلاف جانے پر جے یو آئی ( ف) کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کو 28 مارچ کو جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے این او سی کے مطابق ن لیگ کو صرف ایک دن کیلئے جلسے کی اجازت دی گئی ، اجازت نامہ ایک دن کے جلسہ کیلئے دیا گیا ، جلسے کے شرکا ریڈ زون نہیں جائیں گے۔

کسی کو ریذ زون کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ن لیگ کو جاری این او سی میں کہا گیا کہ جلسے کے دوران سری نگر ہائی وے سمیت کوئی سڑک بند نہیں کی جائیگی، جلسے کے منتظمین این او سی کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کر رہی ہے ،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا ہے کہ جب سارے کارکن اسلام آباد پہنچ جائیں گے تو پھر ان سے خطاب کیا جائے گا۔دوسری جانب انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جمعیت علمائے اسلام ( ف) کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے یہ جے یو اًئی (ف )کو نوٹس جاری کیا گیا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے کو بند نہ کرنا شامل تھا، تاہم جے یو آئی ف کے کارکنوں نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شوکاز نوٹس میں کہنا ہے کہ این او سی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں۔جے یو آئی ف کو جاری کیے گئے دوسرے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…