ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کی (ن) لیگ میں شمولیت کی خبریں گرم تحریک انصاف کی سینئر رہنما نے معاملے پر خاموشی توڑ دی

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( مانیٹرنگ ڈسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتی ہیں ۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق اس معاملے میں تین

معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کی ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے لندن میں پی ایم ایل این کی قیادت کو پیغام بھیجا کہ اگر انہیں پارٹی میں مناسب جگہ دی جائے تو وہ پی ایم ایل این میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فردوس عاشق نے اپنے حلقے سیالکوٹ میں پارٹی کی نشست کیلئے درخواست نہیں کی ۔ ان کا یہ پیغام گلوکار اور سوشلائٹ وارث بیگ نے پہنچایاتھا جنہوں نے لندن پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ، اسحٰق ڈار اور دیگر سے ملاقات کی ۔ پانچ افراد کی ملاقات میں شریک ایک ذریعہ نے اس بارے میں بتایا جبکہ دو معتبر ذرائع نے تصدیق کی کہ میٹنگ میں تقریباً 10 منٹ تک اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ایم ایل این کی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا کہ آیا ڈاکٹر اعوان کو پارٹی میں قبول کیا جائے گا یا نہیں اور وارث بیگ سے کہا کہ فردوس عاشق کو پی ایم ایل این کی پنجاب قیادت سے اپنی تجویز پر بات کرنی چاہئے۔ تاہم یہ واضح کیا گیا کہ سیالکوٹ کی نشست پی ایم ایل این کے پاس ہے اور جیتنے والا امیدوار بہت مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

جب وارث بیگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پی ایم ایل این کی قیادت کو پیغام پہنچانے کی تردید نہیں کی لیکن کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر فردوس کو تقریباً 30 سال سے جانتے ہیں ۔ وہ میرے لئے بہن جیسی ہیں ۔ جب ڈاکٹر فردوس اعوان کو سوالات بھیجے جنہوں نے جواب میں فیک نیوز کہا۔ گزشتہ سال اگست میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ میڈیا میں سرگرم نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…