ماسکو (نیوزڈیسک) روس نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے حوالے سے ایران کے ساتھ تعاون “بوشہر” جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے ری ایکٹروں کی تعمیر مکمل کئے جانے کے بعد بھی ختم نہیں ہوگا، دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ جوہری تعاون بوشہرجوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے ری ایکٹروں کی تعمیر کے بعد بھی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ بوشہر جوہری بجلی گھر کے پہلے ری ایکٹر کی تعمیر کے بعد ہم دوسرے اور تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر کریں گے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی ایران کے ساتھ ہمارے تعاون کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں۔