بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی ا ین پی ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں، شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی،عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا۔ا ن کاکہناتھاکہ میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام کے موقع پر میڈیا اورسندھ، بلوچستان اور فاٹا کے نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہناتھاکہ فوج کا حصہ بنیں،آنیوالے دنوں میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اگلا آرمی چیف فاٹا اور بلوچستان سے بھی ہو،بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، صوبے کی خوشحالی اور قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،ریکوڈک جیسا منصوبہ بہت بڑی تعداد میں نوکریاں لے کر آرہاہے، اپنی زندگیاں پہاڑوں میں ضائع کرنے کی بجائے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سر حد پار بیٹھے دشمنوں سے جلد نمٹ لیں گے۔جنرل باجوہ کا مزید کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب نمائندے ہی فیصلہ کریں کہ اس ملک کے لیے کیا بہتر ہے اور فوج کی پوزیشن بھی واضح کیا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل باجوہ یوم پاکستان تقریب میں عام عوام میں گھل مل گئے’ اپنی سیکیورٹی کو بلائے طاق رکھ کرجنرل باجوہ نے خود لوگوں سے ہاتھ ملایا ‘بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا’نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آرمی چیف سے بل مشافہ ملاقات کیلئے بے چین نظر آئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملک کا 82 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کے درمیان آکر ان سے مصافحہ کیا اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات ایس ایس جی کمانڈوز نے ان کو عوام سے دور رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنی سیکیورٹی کو بلائے طاق رکھتے ہوئے خود لوگوں سے ہاتھ ملاتے رہے اس موقع پر جنرل باجوہ نے تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا۔ یادگار موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آرمی چیف سے بل مشافہ ملاقات کیلئے بے چین نظر آئی، آرمی چیف نے فردا فردا لوگوں سے بات کی اور ان کا حال چال پوچھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…