بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جعلی اسٹنٹ کیس تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(آئی ا ین پی ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)میں جعلی اسٹنٹ کیس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں پی آئی سی کے ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ اور ہیڈ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر کو قصور وار قراردے دیا۔ ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افسران نے

عام لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل کھیلا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی اسٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں ایف آئی اے کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اور انہیں فیصلہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جعلی اسٹنٹ کیس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں جمع کروائی۔ عدالتی فیصلے میں حوالہ دیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں سابقہ پی آئی سی کے ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ، ہیڈ آف کارڈیالوجی، لیب آفیشل، فارماسسٹ، کنسلٹنٹس اور انٹرنل آڈیٹرز تمام قصور وار ہیں۔ ایف آئی رپورٹ کے مطابق جعلی اسسٹنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان تمام افسران نے عام لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل کھیلا۔ جعلی اسٹنٹ کیس میں سی سی پی او لاہور نے بھی جعلی اسسٹنٹ کیس کی رپورٹ جمع کروادی۔ سی سی پی او لاہور کی رپورٹ کے مطابق جعلی اسسٹنٹ کیس پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جعلی اسسٹنٹ کی شکایات ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول کو بھجوادی۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے صوبائی ڈرگ آفیسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پوچھا ہے کہ ڈرگ آفیسر بتائے اب تک کیا کاروائی کی گئی؟ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے رپورٹ جمع کروادی۔ سرکاری وکیل کے مطابق تمام ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے انکوائری آفیسر آئندہ 6 روز تک سیکرٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو جمع کروائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…