بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیراعلیٰ کو ملنے والی حکومتی مراعات کی تفصیلات مانگ لیں

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق وزیراعلیٰ کو ملنے والی حکومتی مراعات کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ محکمہ آئی اینڈ سی نے سابق وزیر اعلیٰ کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات کی سمری ارسال کر دی ہے

جس میںسابق وزیر اعلیٰ کیلئے مراعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سابق وزیر اعلیٰ کو ملنے والی مراعات کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون میں ترامیم کر کے سابق وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی اور پروٹوکول بڑھانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے دو ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں دی جائیں گی،سمری میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ذاتی ملازمین کی تعداد پانچ سے زیادہ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے،سابق وزیر اعلیٰ کو کسی بھی سرکاری ریسٹ ہائوس میں قیام کی اجازت ہو گی۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے مراعات کی تفصیلات طلب کرنے کی میڈیا رپورٹ کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار جانے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…