ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو، تفرقے میں مت پڑو، او آئی سی ترانہ لانچ

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے آفیشل ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جس کا تھیم’’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو‘‘رکھا گیا ہے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ او آئی سی کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جا رہا ہے، ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے، ہم نے ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی بہت جدت اختیار کرچکی ہے، ترانے میں مختلف زبانوں کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے، مسلم امہ کو اس وقت بہت سے مسائل درپیش ہیں، امت مسلمہ کے رہنما 23 مارچ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستان دوسری مرتبہ امت مسلمہ کی میزبانی کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے وزارت اطلاعات کی بہت کاوشیں ہیں، ہم نے دعوت دی ہے جتنے مہمان تشریف لا رہے ہیں وہ پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پوری دنیا اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے متفق ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے،افغانستان کے مسئلہ کی سنگینی ہماری نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے اجلاس کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے،ان چیلنجز پر مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں 100سے زائد قراردادیں پیش کریں گے،کوشش ہو گی کہ اس اجلاس کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ مبذول کرائیں،او آئی سی اجلاس کاعنوان’’اتحاد‘‘ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…