بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے کن 14 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کیےگئے؟ نام سامنے آگئے

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف چودہ اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون،

غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیااور یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔شوکاز نوٹس ملنے والے منحرف اراکین کی فہرست میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر،راجہ ریاض احمد، احمد حسین ڈیہر، رانا محمد قاسم، محمد عبدالغفار وٹو، مخدوم زادا سید باسط احمد ، عامر طلال، خواجہ شیراز محمود، سردار ریاض محمود خان، وجیہہ قمر،نزہت پٹھان اور رمیش کمار شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…