ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

آئندہ 72 گھنٹوں میں خوشخبریاں ملیں گی، شیخ رشید احمد نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوان، لٹیرے اور بھگوڑے وزیراعظم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے، اپوزیشن رہنما اپنی گھٹیا کوششوں پر توبہ کریں گے کیونکہ وہ صرف اپنے آپ کو بچانے کیلئے جمع ہوئے ہیں، میرا پختہ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہو کر ابھریں گے، آئندہ 72 گھنٹوں میں

خوشخبریاں ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی منصوبے کی تکمیل میرا خواب ہے، وزیراعظم عمران خان سے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی جلد تکمیل کی درخواست کی ہے جس سے راولپنڈی شہر کی ساری آبادی مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے غریبوں کی حالت بدلنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف شوگر، آٹا اور گھی مافیا ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہو اور دوسری جانب غریب پس رہا ہو۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی سیاست نہیں ہے، یہ لوگ محض ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں، پیسوں کی خاطر ضمیر بیچنے والوں کا مقدر رسوائی ہے، شریف اور زرداری خاندان رسوا ہوں گے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان واپس آئیں گے اور اتحادی بھی عدم اعتماد والے دن حکومت کو ووٹ دیں گے، اپوزیشن والے ساری عمر پچھتائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…