ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کی نمبرگیم بے نقاب ،33حکومتی اراکین اسمبلی کی بغاوت کے بعدحکومت ختم ہوچکی، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ 3وزراسمیت33حکومتی اراکین اسمبلی کی بغاوت منظرعام پرآنے کے بعدحکومت ختم ہوچکی ہے۔نمبرزگیم توکیااپوزیشن گیم ہی جیت چکی ہے جبکہ حکومت کی نمبرگیم بے نقاب ہوچکی ہے ۔ پہلی حکومت ہے جوعدم اعتمادسے قبل شکست تسلیم کرنے کی بجائے

احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔اُنہوں نے عمران خان کومشورہ دیاہے کہ وہ چندروزمزید رُسوا ہونے کی بجائے استعفیٰ دے دیں۔ساڑھے تین سال تک عوام کو معاشی تکلیف دینے والوں کواب’’ کسی طرف سے بھی سیاسی ریلیف نہیں ملے گا‘‘۔ اُن کاکہناتھاکہ چھوڑوں گانہیں کی دھمکی دینے والے کوجب اپنے چھوڑچکے اورلاورث ہوچکے ہیں تووہ کس کونہیں چھوڑیں گے؟۔ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے،وعدوں دعووں سے منحرف ہونے اور معیشت کابیڑہ غرق کرنے والے کوایماندار قراردینااورفوری طورپرساتھ چھوڑنے کافیصلہ نہ کرناایک سوالیہ نشان ہے۔وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب اورمدت کاتعین میاں نوازشریف کافیصلہ ہوگا۔فریش مینڈیٹ کے بغیرسیاسی اورمعاشی استحکام ممکن نہیں۔اُنہوں نے کہاکہ عدم اعتمادکامرحلہ مکمل ہونے تک حکمران باغی ارکان کابھی کچھ نہیں بگاڑسکتے جرم سرزدہونے سے قبل قانون حرکت میں نہیں آسکتا۔اُنہوں نے کہاکہ لانگ مارچ دراصل عوامی رابطہ مہم ہے جوجلسوں کی شکل میں پہلے سے جاری ہے۔پارٹی قیادت جوٹارگٹ دے گی اُسے100فیصدیقینی بنایاجائے گا۔اُن کی قیادت میںفیصل آبادسے ہزاروں کارکنوں پرمشتمل قافلے اسلام آبادروانہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…