ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں ، مولانا فضل الرحمن

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلی عہدوں پر تقرریوں اور ٹرانسفرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم یا حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ٹرانسفر یا تقرری یا اس سے منسلک حکم غیر دستوری اور غیر آئینی ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی فارن پوسٹنگ اقرباء پروری کی واضح مثال ہے، جو شخص گزشتہ کئی سال سے عمران خان کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتا رہا اور اس کے اچھے برے اعمال میں شریک رہا، تحریک عدم اعتماد کے بعد فارن پوسٹنگ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اب کسی قسم کی پوسٹنگ، اپائنٹمنٹ یا اسے واپس لینا غلط قدم ہوگا اور اس کی مزاحمت کی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں امید رکھتی ہیں کہ عدالتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…