ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے قانون کا منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کرنے کا آرڈیننس لانے سے انکار

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت قانون نے منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کرنے کا آرڈیننس لانے سے انکار کردیا۔وزارت قانون نے اٹارنی جنرل کے آرڈیننس کے مسودے پراعتراض لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے سے

معذرت کی اور کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے ممبر پارلیمنٹ کو نااہل نہیں کیا جاسکتا، رکن اسمبلی کی نااہلی صرف پارلیمنٹ کے بنائے گئے ایکٹ کے ذریعے ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون نے آرڈیننس کے ذریعے منحرف ممبران کیخلاف قانون سازی کرنے سے معذرت کرلی۔اٹارنی جنرل نے الیکشن ایکٹ میں 231 اے متعارف کرنے کے آرڈیننس کا مسودہ تیارکیا گیا ہے اور مجوزہ آرڈیننس کے مطابق الیکشن ایکٹ 231 اے کے ذریعے منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون نے بتایا کہ آرٹیکل 63(1)(p) کی وضاحت کے مطابق قانونی نااہلی صرف پارلیمنٹ ایکٹ سے ہوسکتی ہے۔حکومتی رکن نے تجویز دی کہ وزرات قانون آرڈیننس جاری کردے، بیشک بعدمیں کالعدم قرارپائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے حکومتی رکن کی درخواست بھی مسترد کردی۔اس کے علاوہ وزیر قانون نے سندھ میں گورنر راج لگانیکی بھی مخالفت کی اور کہا کہ سندھ میں گورنر راج بیک فائر کرجائے گا۔دوسری جانب اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس سے آرڈیننس کا کوئی مسودہ نہیں دیاگیا، اجلاس میں صرف 63 اے سے متعلق ریفرنس پر بات ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں کیوں کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…