ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے ‘مریم اورنگزیب برس پڑیں

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں،

فواد چودھری الیکشن کمیشن نے کب کیا کرنا ہے آئین اور قانون میں درج ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے ۔بائیس کروڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے ،مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہیے ،اکثریت ختم اور غنڈہ گردی شروع ،مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استعفیٰ آجانا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں ۔ساڑھے تین سال چوری کئے ہوئے مینڈیٹ پہ عوام کو لوٹا ، بے روزگار اور غریب کیا ، استعفیٰ دیں، گھر جائیں کیونکہ اب آپ اکثریت کااعتماد کھو چکے ہیں ۔یاسی مخالفین اور میڈیا کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں نے اب اپنے ہی ارکان کو بھی گالیاں دینا شروع کردی ہیں ۔عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں ان کی عزت کروں گا اور گھر چلا جائوں گا ۔پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…