ہیمبرگ (نیوز ڈیسک) ایک 16 سالہ جرمن لڑکی کو کوئنگسی جھیل میں نہاتے ہوئے غیر متوقع طور پر تقریباً500 گرام وزن کا سونے کا ٹکڑا ملا ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ نہاتے ہوئے پانی میں تقریباًدو میٹر اندر تک چلی گئی تھی۔اتنی گہرائی میں جانے کے بعد اسے جھیل کے اندر چمکتا ہواسونے کا ٹکڑا نظر آیا جسے وہ باہر نکال لائی۔بعد ازاں لڑکی نے سونے کا ٹکڑا پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے کہ سونے کا اتنا بڑا ٹکڑا جھیل میں کس طرح پہنچا تاہم ابھی تک مکمل معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔اس واقعے کے بعد تیراکوں نے جھیل میں مزید سونا تلاش کرنے کی بھی کوشش کی تاہم انھیں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔