میسور(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹکا میں پانچ سو سال قدیم سونا چڑھا نایاب قرآنی نسخہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،پولیس نے نادر نسخہ فروخت کرتےہوئے دس غیر مسلموں کو حراست میں لے لیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا میں پانچ سو سال قدیم سونا چڑھا نایاب قرآنی نسخہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،پولیس نے نادر نسخہ فروخت کرتےہوئے دس غیر مسلموں کو حراست میں لے لیا۔میسور پولیس کے مطابق پانچ سو برس قدیم سونا چڑھا یہ نادر قرآنی نسخہ مغل دور کا ہو سکتا ہے۔ اس نسخہ کو میسور کے مضافاتی علاقے ہوسا اگرا ہارا ریلوے اسٹیشن میں دس افراد کا ایک گروہ پانچ کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا،پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر چھاپا مارا اور قدیم قیمتی نسخہ برآمد کر کے دس ہندوؤں کو حراست میں لے لیا۔یہ نایاب قرآنی نسخہ چھ سو چار صفحات پر مشتمل ہے اور اس کے تمام صفحوں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے یہ قیمتی نسخہ ملنے کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کومطلع کئے بغیراسے بیچنے کا جرم کیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کےتحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔