پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

جی ڈی اے کا وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،تحریک عدم اعتمادمیں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی

datetime 14  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتمادمیں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کر ادی۔وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ لاجز میں گرینڈ ڈیمو کریٹک

موومنٹ الائنس (جی ڈی اے) کے وفد سے ملاقات کرنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہا ں ان کا ستقبال جی ڈی اے کے رہنماؤں نے کیا، یہ ملاقات فہمیدہ مرزا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی موجود تھے۔حکومت کی طرف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل تھے۔ملاقات کے دوران گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری طرف پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم عمران خان نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…