بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

روس نے یوکرین میں خطرناک جراثیم تیار کرنے والی لیبز سے متعلق دستاویز پیش کر دیں

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی) روس نے یوکرین میں خطرناک جراثیم تیار کرنے والی لیبز سے متعلق دستاویز پیش کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں بائیولوجیکل ریسرچ لیبز کی دستاویز منظر عام پر آگئی، امریکا اور اتحادیوں کی ریسرچ لیبز کی دستاویز روس سامنے لایا ہے۔روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین میں واقع امریکی فنڈ سے چلنے والی بائیولوجیکل لیبز چمگادڑوں کے

کرونا وائرس کے نمونوں کے تجربات کر رہی ہیں۔امریکی حکام بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ یوکرین ‘حیاتیاتی تحقیق کی لیبز’ کی میزبانی کر رہا ہے، ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا کہ یہ لیباٹریاں روسی افواج کے کنٹرول میں آ سکتی ہیں۔وزارت کے چیف ترجمان دفاعی میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق، امریکی فریق نے 2022 کے لیے یوکرین میں پرندوں، چمگادڑوں اور رینگنے والے جانوروں کے پیتھوجینز پر کام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں افریقی سوائن فیور اور اینتھراکس لے جانے کے امکان کا مطالعہ بھی شامل تھا۔ان لیبارٹریوں میں اس کے علاوہ اْن جنگلی پرندوں کے ذریعے پیتھوجینز کے ممکنہ پھیلاؤ پر بھی تجربات جاری تھے، جو روس یوکرین اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان ہجرت کرتے رہتے ہیں۔چیف ترجمان نے بتایا کہ ان تجربات اور یوکرین میں پینٹاگون کی مالی اعانت سے چلنے والی دیگر حیاتیاتی ریسرچز کا مقصد یہ تھا کہ مہلک جراثیم کے خفیہ پھیلاؤ کے لیے ایک طریقہ کار بنایا جائے۔کوناشینکوف نے کہا کہ روسی وزارت دفاع جلد ہی یوکرینی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے عملے سے موصول ہونے والی دستاویزات کے ساتھ ساتھ ان کی جانچ کے نتائج بھی شائع کرے گی۔ واضح رہے کہ روسی مسلح افواج کے تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاع کے سربراہ ایگور کریلوف کے مطابق، 7 مارچ کو، روسی مسلح افواج نے یوکرین میں 30 حیاتیاتی مرکبات برآمد کیے تھے، جو ممکنہ طور پر بائیو ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…